چوہدری شجاعت، پاکستانی سیاست کا ایک گاڈ فادر
چوہدری شجاعت، پاکستانی سیاست کا ایک گاڈ فادر Published on 11. Nov, 2011 رؤف کلاسرا کی شہرہ آفاق کتاب “ایک سیاست، کئی کہانیاں”، پاکستان میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ اسے پاکستان میں سیاسی اور صحافی ناقدین نے دور حاضر کی سیاسی بائیبل قرار دیا۔ اس کتاب کے بارے میں یہاں تک کہا گیا کہ پاکستانی سیاست کی غلام گردشوں اور سازشوں کو سمجھنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے جو کہ ایک کہانی کے انداز میں لکھی گئی ہے۔ پاکستان سے باہر رہنے والے اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب میں دیے گئے کل سوالہ ابواب میں سے چند ٹاپ سٹوری آن لائن میں پیش کیے جارہے ہیں۔ ایڈیٹر __________________________________________ مجھے چوہدری شجاعت حسین سے ملنے کا شوق اس وقت ہی پیدا ہو گیا تھا جب اڈیالہ جیل میں قید یوسف رضا گیلانی اور اسلام آباد کے سب سے مہنگے ترین علاقے ای سیون سیکٹر میں واقع اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں بات بات پر مسکراتے اور قہقہے لگاتے سید مشاہد حسین نے مجھے ایک ہی بات بتائی کہ جب ان دونوں کو 12 اکتوبر 1999ء کی فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تو جو شخص ان کے گھر سب سے