نام پر مبینہ جھگڑا: دلت لڑکے کا قتل
نام پر مبینہ جھگڑا: دلت لڑکے کا قتل آخری وقت اشاعت: جمعـء 2 دسمبر 2011 with courtesy of BBC URDU نیرج کی عمر چودہ برس تھی بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دلت لڑکے کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کردیا گیا ہے کہ کیونکہ اسے کے والد نے اسکا وہی نام رکھا تھا جو اسکے ایک اعلٰی ذات پڑوسی کے بیٹے کا نام تھا۔ نیرج کی عمر چودہ برس تھی اور اسکی لاش تیئس نومبر کو ایک کھیت میں ملی تھی۔ یہ واقعہ بستی ضلع کے رادھوپور گاؤں میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج کے والد رام سمار سے ان کے پڑوسی جواہر چودھری نے اپنے دونوں بیٹوں کے نام بدلنے کے لیے کہا تھا کیونکہ جواہر چودھری اور رام کمار کے بیٹوں کے نام ایک جیسے تھے۔ نیرج کے قتل کے سلسلے میں جواہر چودھری کے دو دوستوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔ رام سمار اور جواہر چودھری دونوں کے دو دو بیٹے ہیں اور ان دونوں کے نام نیرج اور دھیرج ہیں۔ بستی کے ایک سینیئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس بات پر دونوں خاندانوں میں بہت عرصے سے جھگڑا تھا۔ جواہر چودھری کا تعلق اعلٰی ذات سے ہے اور پولیس کے مطابق جواہر چودھری...