Posts

Showing posts from January 8, 2012

پروفیسر سٹیفن ہاکنگ

Image
پروفیسر سٹیفن ہاکنگ پروفیسر سٹیفن ہاکنگ آج اتوار کو ستر برس کے ہو گئے ہیں کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی اور نظریاتی طبعیات کے پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کو نظریاتی فزکس میں آئن سٹائن کے بعد سے سب سے باصلاحیت سائنسدانوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 12 اعزازی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور 2009 میں امریکہ میں انہیں سب سے اعلیٰ سول اعزاز صدارتی میڈل سے نوازا گیا تھا۔ ایک طرف ان کی تعلیمی کامیابیاں ہیں تو دوسری جانب ان کے طبی کامیابیوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ آج اتوار کو وہ اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 1963 میں جب انہیں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہوا تو اس وقت طبی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ صرف چند ماہ ہی زندہ رہ سکیں گے۔ اس بیماری کے شکار صرف پانچ فیصد لوگ بھی مرض کی تشخیص کے بعد ایک دہائی سے زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکے۔زیادہ تر لوگ اس بیماری کی تشخیص کی چند سالوں کے اندر اندر مر جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ پروفیسر ہاکنگ اس بیماری کے ساتھ تقریباً نصف صدی تک زندہ رہے جو آہستہ آہستہ جسم کے ان پٹھوں کو کمزور کرتی ہے جو اعصاب کو کنٹرول کرتے ہ...

سالا کیریکٹر ڈھیلا ہے !

Image
سالا کیریکٹر ڈھیلا ہے ! وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی وہ اچھے بھلے چلتے نظام کا تختہ الٹ کر میرے ہی اوپر بیٹھ جائے تو نظریہ ضرورت۔ میں فیڈریشن کو کنفیڈریشن بنانے کی بات کروں تو ملک دشمن ۔ وہ اپنی پالیسیوں سے ملک توڑ دے تو صرف نااہل شرابی۔پھر بھی قومی پرچم میں لپٹ کر دفن ہونے کا مستحق۔ میں ہزاروں جنگی قیدی چھڑوانے اور ایٹمی پروگرام شروع کرنے کے بعد بھی پھانسی چڑھ جاؤں تو میرے جنازے میں کسی کا شامل ہونا بھی جرم۔ وہ بھارت سے تین دریا تیرے، تین دریا میرے کا معاہدہ کرلے تو حقیقت پسند۔ میں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں چلتے دریا پر بننے والے ڈیمز رکوانے کا مقدمہ ہار جاؤں تو نا اہل اور مشکوک ۔ وہ اگر کہے کہ کیا ہوا بھارت نے سیاچن قبضہ کرلیا وہاں تو گھاس کا تنکہ نہیں اگتا تو اس کا بیان محض ایک شگفتہ تبصرہ۔ میں اگر کہوں کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی عناصر ملوث تھے تو کان پکڑوا کر نوکری سے باہر۔ وہ اگر مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے ہٹ کر حل کرنے کا فارمولا پیش کرے تو مدبر۔ میں اگر بھارت کو تجارتی لحاظ سے موسٹ فیورڈ نیشن ک...