Posts

Showing posts from December 6, 2011

افغانستان کے شیعہ نشانے پر کیوں؟

Image
افغانستان کے شیعہ نشانے پر کیوں؟ وحید مسعود بی بی سی افغان ایڈیٹر، کابل افغانستان میں فرقہ وارنہ تشدد کی کوئی روایت نہیں رہی ہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ عزاداروں سے بھرے ہوئے مزار پر حملے نے ساری توجہ افغانستان کی شیعہ آبادی پر مرکوز کر دی ہے۔ اپنے پاکستانی بھائیوں کے برعکس افغانستان کے شیعہ مسلمان ابھی تک فرقہ وارنہ تشدد سے بچے ہوئے تھے۔ افغانستان میں اس سے قبل بھی فرقہ وارنہ تشدد کے اکا دکا واقعات ہوئے ہیں جس کی ایک مثال ہرات میں 2006 میں فرقہ وارانہ تشدد ہے جس میں چھ شیعہ مسلمانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔  میں شیعہ جلوس ان علاقوں سے بھی گزرتے نظر آتے ہیں جہاں شیعہ آبادی کا تناسب کم یا نہ ہونے کے برابر تھا۔ ایک عشرہ پہلے جب افغانستان پر سنی طالبان کی حکومت تھے شیعہ آبادی کو اپنی مذہبی رسوم ادا کرنے میں اتنی آزادی نہ تھی۔افعانستان میں شیعہ اور سنی علما کی ایک کونسل بھی موجود ہے جو دونوں فرقوں میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ پاکستان کے برعکس افغانستان میں فرقہ وارانہ تشدد نہ ہونے کی وجہ افغانستان کی حالیہ تاریخ ہے۔ افغانس...

ٹوئٹر پر مقبول ترین الفاظ

Image
ٹوٹر ویب سائٹ نے مقبول الفاظ کی فہرست مختلف موضوعات کی بنیاد پر مرتب کی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنہ دو ہزارگیارہ کے دس مقبول ترین الفاظ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سب سے مقبول لفظ ’مصر‘ جبکہ دوسرے نمبر پر لفظ ’ٹائیگر بلڈ‘ آیا ہے۔ لفظ مصر کی مقبولیت کی وجہ اس سال مصر میں آنے والا عوامی انقلاب ہے جس نے سابق صدر حسنیٰ مبارک کی حکومت کا تختہ اُلٹا تھا اور ٹائیگر بلڈ کا تعلق مشہور اداکار چارلی شین کے بیان سے ہے۔ چارلی شین نے اپنے مزاحیہ شو ’ٹو اینڈ آ ہاف مین‘ کی انتظامیہ سے اختلافات کے بعد بہت سارے تنزیہ بیانات دیے تھے۔ اس سارے معاملے کو بیان کرتے ہوئے چارلی شین نے ریڈار آئن لائن نامی ویب سائٹ پہ لکھا تھا کہ ’میرے دانتوں سے چیتے کا خون ٹپک رہا ہے۔‘ ٹوئٹر ویب سائٹ نے مقبول الفاظ کی فہرستیں مختلف موضوعات کی بنیاد پر بھی مرتب کی ہیں۔ خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے عنوان میں سرِفہرست الفاظ کا تعلق مصر کے انقلاب، امریکی فوج کی اوسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی اور جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے تھا۔ ’مصر‘ (egypt#) کی مقبولیت کی وجہ اس سال مصر میں آنے وا...

دلّی: تاریخی مقامات کا ماضی اور حال

Image
مغل بادشاہ ہمایوں کا مقبرہ ان کی بیوی بانو بیگم نے سنہ 1565 میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ مقبرہ یونیسکو فہرست میں شامل ہے اور امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال اس خوبصورت مقبرے کا دورہ بھی کیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کو مشہور برطانوی فنِ تعمیر کے ماہرین سر ایڈون لٹينس اور ہربرٹ بیکر نے تعمیر کیا تھا۔ کئی دہائیوں پرانی اس تصویر میں بھارت کی قومی یادگار انڈیا گیٹ کو دیکھا گیا ہے۔ اس شاندار یادگار کو دیکھنے ہر روز ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ تقریباً 1600 سال پرانا لوہے کا بنا ہوا یہ ستون آج بھی قطب منار کے احاطے میں کھڑا ہے۔ اس کی لمبائی سات میٹر ہے اور اس کا وزن تقریباً چھ ٹن ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے گپتا سلطنت کے ایک حکمران چندرگپتا وكرم ادیتایا کے دورِحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ ...

what is Page CTR?

Page CTR The page clickthrough rate (CTR) is the number of ad clicks divided by the number of page views. Page CTR = Clicks / Page views For example, if you received 2 clicks for 250 page views, your ad unit CTR would be .8%. (2/250=.8%). with courtesy of  AdSense Glossary