Posts

Showing posts from December 10, 2011

Dev Anand's Lahore

Image
دیو آنند کا لاہور عارف وقار بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور گورنمنٹ کالج لاہور شمالی ہندوستان میں تعلیم و تدریس کا سب سے بڑا مرکز تھا اور دیو آنند نے اپنی نو جوانی کا بہترین حصّہ یہیں گزارا اٹھاسی برس کی عمر میں لندن کے ایک ہوٹل میں دم توڑنے والے بھارتی اداکار دیو آنند نے اپنی نوجوانی کے بہترین برس لاہور میں بِتائے تھے۔ وہ سولہ برس کی عمر میں گورداس پور سے لاہور آئے اور گورنمنٹ کالج لاہور میں انگریزی ادب کے ایک طالبِ علم کے طور پر داخلہ لیا۔ دیو آنند کے والد پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل تھے لیکن اُنھیں زبانیں سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ اُردو، ہندی، فارسی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ وہ سنسکرت میں بھی مہارت رکھتے تھے اور انھوں نے اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی پوری توجہ دے رکھی تھی۔ اپنے بڑے بھائی چیتن آنند کی طرح دیو آنند کو بھی انگریزی ادب کا چسکا تھا، اسی لیے وہ انگلش لٹریچر میں گریجویشن کرنے کے لیے لاہور چلے آئے۔ سنہ انیس سو چالیس کا لاہور کوئی معمولی شہر نہ تھا۔ اسے ہندوستان کا پیرس کہا جاتا تھا۔ پران نویل بھی اُن دنوں گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرِتعلیم تھے۔ و...