Posts

Showing posts from December 4, 2011

عابدہ پروین کی واپسی

Image
عابدہ پروین کی واپسی انور سِن رائے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ہسپتال میں عابدہ پروین کی این جی او پلاسٹی کی گئی معروف پاکستانی گائکہ عابدہ پروین تقریباً پورے ایک سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنے مداحوں کے درمیان لوٹ آئی ہیں۔ گزشتہ سال سائیس نومبر کو لاہور میں ایک پرفارمنس کے دوران ان پر دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لاہور ہی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ان پر دل کے دورے کی خبر آناً فاناً پاکستان بھر میں پھیل گئی۔ یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ کے کچھ اداروں نے نہ صرف ان کے انتقال تک کی خبر دے دی بلکہ فنکاروں سے تعزیتی بیان تک حاصل کرنا شروع کر دیے۔ حالاں کہ عابدہ پروین کے ڈاکٹروں نے محض اتنا کہا تھا کہ ان کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں۔ ہسپتال میں عابدہ پروین کی این جی او پلاسٹی کی گئی اور انھیں صحت یابی تک پروگرامز کرنے سے منع کر دیا گیا۔ اب وہ پوری طرح رو بہ صحت ہیں اور سنیچر کی رات انہوں نے سال بھر بعد کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک نجی کلب رائل روڈیل میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کی صوفیانہ گائکی سے ...

اداکار دیو آنند نہیں رہے

Image
بھارتی اداکار دیو آنند نہیں رہے دیو آنند نے پینتیس فلمیں بھی بنائیں بھارتی سنیما کے سدا بہار اداکار دیوآنند کا لندن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر اٹھاسی برس تھی۔ بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دیو آنند کی صحت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی اور اپنے چیک اپ کے لیے وہ لندن آئے گئے تھے۔ پی ٹی آئی نے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دیو کے آخری وقت ان کے بیٹے سنیل ان کے ساتھ ہی تھے۔ دیو آنند نے سنہ انیس سو چھیالیس میں ’ہم ایک ہیں‘ نامی فلم میں کام کر کے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد انہیں کئی فلمیں ملیں اور ایک میں ’ضدی‘ کے آنے تک وہ بڑے اداکار کے طور پر ابھر چکے تھے۔ دیو آنند نے کئی بہترین فلمیں کی اور اپنی اداکاری کا لوہا منوايا۔ ان فلموں میں پیئنگ گیسٹ، بازی ، جویل تھيف ، سی آئی ڈی، جانی میرا نام، امیر غریب، سبز راما ہرے کرشنا اور دیس پردیس شامل ہیں۔ سنہ انیس سو اننچاس میں دیو آنند نے نوكیتن فلم پروڈکشن شروع کی اور پینتیس سے زیادہ تعداد میں فلمیں بنائیں۔ فلموں میں ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں سنہ دو...