Posts

Showing posts from December 20, 2011

رجنیش: امیروں کا بھگوان

Image
رجنیش: امیروں کا بھگوان انور سِن رائے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی نام کتاب: ایک روحانی گمراہ صوفی کی آپ بیتی مصنف: اوشو (گرو رجنیش) مترجم: محمد احسن بٹ صفحات: 386 قیمت: 400 روپے ناشر: آصف جاوید برائے: نگارشات پبلشرز، 24 مزنگ روڈ، لاہور اوشو نے اپنے بچپن کے جو واقعات اور باتیں بتائی ہیں وہ اگر درست ہیں تو ان کے غیر معمولی ہونے کی تصدیق کرتی ہیں اوشو یا گرو رجنیش کی عام شہرت یہ تھی کہ وہ جنسی آزادی کا پرچارکرتے تھے اور دولت مندوں کے گرو اور بھگوان ہیں۔ وہ رولس رائس کاروں میں گھومتے اور ذاتی طیارے میں سفر کرتے ہیں۔ ان کے ماننے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی اور مخالفین بھی کم نہیں تھے ان کی کتابیں اور ہزاروں گھنٹوں پر مشتمل ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگز ہیں۔ ان کا بیان سادہ اور اثر انگیز ہے۔ یہ کتاب جو ان کی آپ بیتی کہلاتی ہے ایک خطرناک کتاب ہے، یہ آپ اتنا متاثر بھی کر سکتی ہے کہ زندگی کے بارے میں آپ کے بنیادی تصورات ہی بدل جائیں۔ یہ آپ کو بتاتی ہے کہ غربت اور افلاس میں پیدا ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ ...