Posts

Showing posts from November 30, 2011
Image
بات سنی نہیں گئی وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بدین آخری وقت اشاعت:  بدھ 30 نومبر 2011 ,‭ 18:23 GMT 23:23 PST with courtesy of  BBC URDU پاکستان میں بی بی سی ورلڈ کی نشریات کیبل پر نہیں دکھائی جا رہیں کچھ عرصے پہلے بی بی سی ٹیلی ویژن سے ’سیکرٹ پاکستان، ڈبل کراس‘ کے عنوان سے دوگھنٹے کی ایک تحقیقی دستاویزی فلم دو قسطوں میں ٹیلی کاسٹ ہوئی۔ اس فلم کا موضوع یہ تاثر ہے کہ کس طرح گذشتہ دس برس سے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی افغان بحران کے تعلق سے دوہری پالیسی اپناتے ہوئے بیک وقت شکاری اور خرگوش کے ساتھ دوڑ رہے ہیں۔ ایک جانب وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مغرب کے حلیف بھی ہیں اور دوسری جانب افغان طالبان کو بھی چھوٹ دے رکھی ہے۔ فلم میں ان اسباب کا جائزہ لینے کی بھی کوشش کی گئی کہ مغرب اور پاکستان افغانستان کے سلسلے میں ایک دوسرے سے بدگُمان کیوں ہیں؟ اس فلم میں چونتیس امریکی، برطانوی، افغان، پاکستانی عہدیداروں اور شخصیات سے انٹرویو کیے گئے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایک اہلکار کو بھی شامل گیا ہے۔ امری...