ٹوئٹر پر مقبول ترین الفاظ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنہ دو ہزارگیارہ کے دس مقبول ترین الفاظ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سب سے مقبول لفظ ’مصر‘ جبکہ دوسرے نمبر پر لفظ ’ٹائیگر بلڈ‘ آیا ہے۔چارلی شین نے اپنے مزاحیہ شو ’ٹو اینڈ آ ہاف مین‘ کی انتظامیہ سے اختلافات کے بعد بہت سارے تنزیہ بیانات دیے تھے۔ اس سارے معاملے کو بیان کرتے ہوئے چارلی شین نے ریڈار آئن لائن نامی ویب سائٹ پہ لکھا تھا کہ ’میرے دانتوں سے چیتے کا خون ٹپک رہا ہے۔‘
ٹوئٹر ویب سائٹ نے مقبول الفاظ کی فہرستیں مختلف موضوعات کی بنیاد پر بھی مرتب کی ہیں۔
خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے عنوان میں سرِفہرست الفاظ کا تعلق مصر کے انقلاب، امریکی فوج کی اوسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی اور جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے تھا۔
’مصر‘ (egypt#) کی مقبولیت کی وجہ اس سال مصر میں آنے والا انقلاب ہے جبکہ لفظ ’ٹائیگر بلڈ‘ (tigerblood#) کا تعلق مشہور اداکار چارلی شین کے بیان سے ہے
موسیقی کے عنوان کی فہرست میں تو پہلا نام ایک ایسی گلوکار کا تھا جو اِس سال کے شروع تک بلکل غیر معروف تھیں۔ ربیکا بلیک نے ’فرائیڈے‘ نامی ایک گانا یو ٹیوب پر جاری کیا تھا جس کی وجہ سے میڈیا میں اُن کا بہت مذاق بنایا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ نوجوانوں میں انتہائی مقبول گلوکار جسٹن بیئبر اس فہرست پر دکھائی نہیں دیے۔
اداکاروں میں سرِفہرست تو چارلی شین ہی تھے مگر برطانوی ناموں میں رکی جارویس، کولن فرتھ اور پیٹ پوسٹلتھویٹ شامل تھے۔ رکی جارویس نے اس سال گولڈن گلوبز کی میزبانی کی تھی جبکہ کولن فرتھ نے فلم ’کنگز سپیچ‘ میں ’کنگ جارج ششم‘ کا کردار ادا کر کے آسکر انعام جیتا تھا۔ پیٹ پوسٹلتھویٹ کی اس سال وفات پیش آئی تھی۔
With Courtesy of BBC URDU
Comments
Post a Comment