’دلت ملکہ‘ مایاوتی کا مستقبل
’دلت ملکہ‘ مایاوتی کا مستقبل مایاوتی گذشتہ سات سالوں سے یوپی کی وزیر اعلی ہیں۔ سیتاپور کے ریاستی انٹر کالج کے احاطے سے یوپی کی وزیراعلٰی مایاوتی نے اپنی انتخابی ریلی کی شروعات کی جس میں لگ بھگ دس ہزار لوگ شامل ہوئے۔ یہ جگہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے قریب سو کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ جوں ہی یوپی کی وزیر اعلٰی مایاوتی کے ہیلی کاپٹر کی آواز ہزاروں منتظر لوگوں کے کانوں میں پڑتی ہے وہ بہوجن سماج پارٹی کی اپنی رہنما کے لیے ’مایاوتی زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے لگتے ہیں۔ آگے سامنے کی نششتیں خواتین کے لیے مختص ہیں جن میں ایک خاتون مہا جنا بیٹھی ہیں۔ وہ دلت برادری سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں پہلے اچھوت کہا جاتا تھا۔ " وہ لکھنؤ کو لندن بنانا چاہتی ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے لکھنؤ آئیں گے " سونو ورما مایاوتی بذات خود دلت ہیں اور اپنی ذات کے لاکھوں لوگوں کے لیے طاقت کی علامت کا درجہ رکھتی ہیں۔ وہ پہلے اسکول میں استانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ مایاوتی کی آمد سے ذرا قبل مہاجنا نے روتے ہوئے اپنی درد بھری کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ست