دلّی: تاریخی مقامات کا ماضی اور حال
مغل بادشاہ ہمایوں کا مقبرہ ان کی بیوی بانو بیگم نے سنہ 1565 میں تعمیر کروایا تھا۔ یہ مقبرہ یونیسکو فہرست میں شامل ہے اور امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال اس خوبصورت مقبرے کا دورہ بھی کیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کو مشہور برطانوی فنِ تعمیر کے ماہرین سر ایڈون لٹينس اور ہربرٹ بیکر نے تعمیر کیا تھا۔ کئی دہائیوں پرانی اس تصویر میں بھارت کی قومی یادگار انڈیا گیٹ کو دیکھا گیا ہے۔ اس شاندار یادگار کو دیکھنے ہر روز ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ تقریباً 1600 سال پرانا لوہے کا بنا ہوا یہ ستون آج بھی قطب منار کے احاطے میں کھڑا ہے۔ اس کی لمبائی سات میٹر ہے اور اس کا وزن تقریباً چھ ٹن ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے گپتا سلطنت کے ایک حکمران چندرگپتا وكرم ادیتایا کے دورِحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔