عابدہ پروین کی واپسی
عابدہ پروین کی واپسی انور سِن رائے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ہسپتال میں عابدہ پروین کی این جی او پلاسٹی کی گئی معروف پاکستانی گائکہ عابدہ پروین تقریباً پورے ایک سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر اپنے مداحوں کے درمیان لوٹ آئی ہیں۔ گزشتہ سال سائیس نومبر کو لاہور میں ایک پرفارمنس کے دوران ان پر دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر لاہور ہی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ان پر دل کے دورے کی خبر آناً فاناً پاکستان بھر میں پھیل گئی۔ یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ کے کچھ اداروں نے نہ صرف ان کے انتقال تک کی خبر دے دی بلکہ فنکاروں سے تعزیتی بیان تک حاصل کرنا شروع کر دیے۔ حالاں کہ عابدہ پروین کے ڈاکٹروں نے محض اتنا کہا تھا کہ ان کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں۔ ہسپتال میں عابدہ پروین کی این جی او پلاسٹی کی گئی اور انھیں صحت یابی تک پروگرامز کرنے سے منع کر دیا گیا۔ اب وہ پوری طرح رو بہ صحت ہیں اور سنیچر کی رات انہوں نے سال بھر بعد کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک نجی کلب رائل روڈیل میں پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کی صوفیانہ گائکی سے ...