نام پر مبینہ جھگڑا: دلت لڑکے کا قتل
نام پر مبینہ جھگڑا: دلت لڑکے کا قتل
بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دلت لڑکے کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کردیا گیا ہے کہ کیونکہ اسے کے والد نے اسکا وہی نام رکھا تھا جو اسکے ایک اعلٰی ذات پڑوسی کے بیٹے کا نام تھا۔
نیرج کی عمر چودہ برس تھی اور اسکی لاش تیئس نومبر کو ایک کھیت میں ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج کے والد رام سمار سے ان کے پڑوسی جواہر چودھری نے اپنے دونوں بیٹوں کے نام بدلنے کے لیے کہا تھا کیونکہ جواہر چودھری اور رام کمار کے بیٹوں کے نام ایک جیسے تھے۔
نیرج کے قتل کے سلسلے میں جواہر چودھری کے دو دوستوں کوگرفتار کیا گیا ہے۔
رام سمار اور جواہر چودھری دونوں کے دو دو بیٹے ہیں اور ان دونوں کے نام نیرج اور دھیرج ہیں۔
بستی کے ایک سینیئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس بات پر دونوں خاندانوں میں بہت عرصے سے جھگڑا تھا۔ جواہر چودھری کا تعلق اعلٰی ذات سے ہے اور پولیس کے مطابق جواہر چودھری رام سمار کو کئی بار وارننگ دے چکے تھے کہ وہ اپنے بیٹوں کا نام بدل دیں۔
بائیس نومبر کو نیرج رات کا کھانا کھاکر اپنے دوست کے یہاں ٹی وی دیکھنے گیا تھا۔ رات کو وہ واپس نہیں آیا اوراگلے دن اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔
جواہر چودھری کے دونوں بیٹے فرار ہیں۔ لیکن پولیس نے جواہر چودھری کے دو دوستوں کو گرفتار کیا ہے کہ کیونکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نیرج کے قتل میں ان لوگوں کاہاتھ ہے۔
جواہر چودھری کا کہنا ہے کہ انکے گھروالوں کا نیرج کے قتل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انکا کا کہنا ہے کہ پولیس ان پر غلط الزام لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بھارت میں ذات پات کے نام پر امیتازی سلوک ایک عام بات ہے۔ دلت جنہیں پہلے ’اچھوت‘ کہا جاتا تھا آج بھی ذات کے اعتبار سے تفریق کا نشانہ بنتے ہیں۔
بھارت میں ذات کی بنیاد پر تفریق غیر قانونی ہے لیکن عام زندگی میں ذات پات ایک بڑا مسئلہ ہے۔
Comments
Post a Comment