دو سو سال پرانے اخبارات انٹرنیٹ پر


دو سو سال پرانے اخبارات انٹرنیٹ پر

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 نومبر 2011 ,‭ 1
with courtesy of  BBC Urdu
    فائل فوٹو
    برٹش لائبریری نے ایک برس کی سخت محنت کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا ہے
    برطانوی لائبریری نے اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے پرانے اخبارات کے تقریبا چالیس لاکھ صفحات کی سکیننگ کر کے انہیں آن لائن دستیاب کرایا ہے۔
    آن لائن دستیابی کے بعد عوام برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریبا دو سو پرانے اخبارت کو اب ویب سائٹ پر پڑھ اور دیکھ سکتے ہیں۔

    آن لائن دستیاب کرائےگئے ان اخبارات میں وکٹوریہ اور البرٹ کی شادیوں کے علاوہ ریلویز کی ترقی جیسے تاریخی موضوعات بھی شامل ہیں۔ اس آرکائیو مواد کو مفت سرچ کیا جا سکتا ہے لیکن صفحات تک رسائی کے لیے کچھ پیسے بھی دینے ہوں گے۔
    برطانوی لائبریری میں شعبۂ اخبارات کے سربراہ ایڈ کنگ نے کہا کہ لائبریری نے اِسے اس انداز میں پیش کیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی پیش نہیں کیا گيا۔ آن لائن پیش کی جانے والی سٹوریز میں لائٹ بریگیڈ کے مقدمہ سے متعلق رپورٹنگ بھی شامل ہے۔
    مسٹر کنگ کا کہنا ہے کہ ’لائبریری کے اندر ہی سائٹ پر ایک ایک صفحے کو الٹ پلٹ کر دیکھنے کی بجائے اب برطانیہ اور دنیا بھر کے افراد ان صفحات میں پائے جانے والے معلوماتی خزانے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘
    "لاکھوں آرٹیکلز کو سرچ کرنے کی سہولت استعمال کرنے والے افراد کے لیے یہ لائبریری بہت ہی با معنی ہے کیونکہ اب جو کام سیکنڈز یا ماؤس کے ایک کلک پر ہو جائے گا"
    برطانوی لائبریری میں شعبۂ اخبارات کے سربراہ ایڈ کنگ
    لاکھوں آرٹیکلز کو سرچ کرنے کی سہولت استعمال کرنے والے افراد کے لیے یہ لائبریری بہت ہی با معنی ہے کیونکہ اب جو کام سیکنڈز یا ماؤس کے ایک کلک پر ہو جائے گا جبکہ اس سے پہلے یہ کام پہلے ہفتوں اور مہینوں میں ہوتا تھا۔‘
    اس پروجیکٹ میں ابیردین جنرل، بیلفاسٹ نیوز لیٹر، ویسٹرن میل اور مانچیسٹر ایوننگ نیوز جیسے اخبارات کے صفحات شامل ہیں۔
    برٹش لائبریری میں اخبارات کی سکیننگ کے لیے ایک خصوصی ٹیم نے ایک برس کے کام کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہیں امید ہے اگلے دس برس میں تقریبا چار کروڑ صفحات کی سکینگ کی جا سکے گي۔
    ثقافتی امور کے وزیر ایڈی ویزی نے کہا کہ یہ آرکائیو بہت اہم اور کارآمد ہے کیونکہ اس سے سرچ کرنے والوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا ہوں گی۔


    Comments

    Popular posts from this blog

    sql joins

    dayal sehrai chap chap khe lgn, ling ling khe lgn

    The dark web: Guns and drugs for sale on the internet's secret black market